کرسمس دنیا بھر میں امن، برداشت اور ہمدردی کا پیغام ہے۔پاکستان اقلیتوں کے بغیر مکمل نہیں، اقلیتی برادری نے ملک کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر احمد منیب مہتہ نے کرسمس کے حوالے سے کالج میں منعقدہ تقریب سے کیا۔ انہوں نے کالج کے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ تقریب میں مسیحی ملازمین سمیت اساتذہ اکرام اور ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر مسیحی ملازمین نے ڈاکٹر احمد منیب مہتہ کے ساتھ اپنے مذہبی تہوار کرسمس کا کیک کاٹ کر خوشی کا اظہا کیا۔ |